Tuesday , November 20 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ مسلمانوں کے کوٹہ میں اضافہ ضروری : سرینواس یادو

تلنگانہ مسلمانوں کے کوٹہ میں اضافہ ضروری : سرینواس یادو

مرکز سے 12 فیصد تحفظات کے لیے ٹی آر ایس حکومت کی درخواست پر غور کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): وزیرانیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو نے آج کہا کہ تلنگانہ کے مسلمانوں کے لیے کوٹہ میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکز کی بی جے پی حکومت کو راضی کروائیں کہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے مرکز سے کی گئی ٹی آر ایس حکومت کی درخواست پر غور کرے ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ کو مرکز کی جانب سے دئیے جانے والے فنڈس کو اس کا حق قرار دیا اور ریاست کے لیے خصوصی رعایت دینے کی بات مسترد کردی ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دینے کی سفارش کی تھی اور مرکزی حکومت سے اس کی تجاویز قبول کرنے کی خواہش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مرکز کی بی جے پی حکومت اس خصوص میں قدم نہیں اٹھائے گی ۔ ریاستی حکومت کچھ نہیں کرسکتی ۔ جب تک بی جے پی ٹی آر ایس حکومت کی تجاویز کو منظور نہیں کرتی اس وقت تک بی جے پی کو تلنگانہ میں مسلمانوں کے تحفظات کے بارے میں تنقید کرنے کا حق نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT