Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس کی ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمود علی کو تہنیت

تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس کی ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمود علی کو تہنیت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کی جانب سے ریاستی صدر فورم کی قیادت میں ایک وفد نے تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی الحاج محمد محمود علی کو ان کے عظیم کارنامہ پر تہنیت پیش کیا ۔ فورم و ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس جناب وحید احمد ایڈوکیٹ ، ابرار حسین آزاد ، سید محمد رفیق ، محمد نظام الدین ، محمد عظیم قادری محمد ایاز الدین چشتی ایڈوکیٹس نے محمد محمود علی کو ہار پہنایا اور تہنیت پیش کی ۔ وفد نے ان کے کارنامہ کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک واحد ایم ایل سی ہے جن کے ذریعہ سے دیگر عوامی نمائندوں کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ محمد محمود علی نے عوامی درد کو سمجھ کر دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے عوام کو تعلیم کی طرف راغب کرتے ہوئے اپنے ذاتی فنڈ سے سعید آباد میں پرائمری اسکول سے لے کر کالج تک تعلیم کے لیے 3 کروڑ روپئے منظور کئے اور ساتھ ہی ساتھ خود اپنی نگرانی میں اس کے پلان ماہر آرکیٹکٹ سے بنوا کر کلکٹر کے حوالہ کیا اور دیڑھ کروڑ کا بجٹ جاری کردیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنے ذاتی فنڈ سے دبیر پورہ ٹی بی ہاسپٹل کی تعمیر کے لیے 7 کروڑ روپئے منظور کیا جس میں تین کروڑ روپئے جاری بھی کردئیے ۔ ایک عظیم قابل کارنامہ ہے جس میں خصوصی عوامی درد کو محسوس کیا گیا ۔ یہ ایک حیدرآبادیوں پر جناب محمد محمود علی نے احسان کردیا اور ان کی دردمندانہ کوشش سے جناب عبدالقدیر کی رہائی میں حکومت کو راغب کرواتے ہوئے وزیر اعلی اور وزیر داخلہ سے نمائندگی کی ۔ اپنے دیرینہ خواب کو انہوں نے ایم ایل سی بن جانے کے بعد جناب عبدالقدیر سے ملاقات کر کے خصوصی دلچسپی لے کر ان کو رہا کروادیا ۔ اور ان ہی کی خصوصی توجہ سے اقلیتوں کے لیے ریزیڈنشیل اسکول جو کہ 70 کی تعداد میں منظور کئے گئے ہیں ۔ انشاء اللہ اب بچہ مزدوری جیسے بیماریوں سے ہمارے قوم کو آزادی ملے گی ۔ اور ساتھ ہی ساتھ غربت کی وجہ سے اور بڑی فیملی اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمارے ملک کے تمام سیاست دانوں کو ان سے مثال لینے کی ضرورت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT