Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ مسلم تنظیموں ، انجمنوں ، اداروں ، علماء و مشائخین کی آج کانفرنس

تلنگانہ مسلم تنظیموں ، انجمنوں ، اداروں ، علماء و مشائخین کی آج کانفرنس

شاہ فنکشن ہال لکڑی کا پل میں مقرر ، فرقہ پرستوں کے خلاف حکمت عملی پر غور و خوض

شاہ فنکشن ہال لکڑی کا پل میں مقرر ، فرقہ پرستوں کے خلاف حکمت عملی پر غور و خوض

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( راست ) : تلنگانہ کے دس اضلاع کے مسلم تنظیموں ، انجمنوں ، اداروں ، علمائے کرام ، مشائخین عظام کی گول میز کانفرنس 12 اپریل کو 11 بجے دن شاہ فنکشن ہال لکڑی کا پل میں منعقد ہوگی ۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و تلنگانہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونے والی اس گول میز کانفرنس میں ملک اور ریاست کے انتخابات میں فرقہ پرستوں کے خلاف موثر حکمت عملی اور متحدہ ووٹ کی طاقت کے ذریعہ ان فاشسٹ قوتوں کو شکست دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ بلا شبہ کوئی بھی سیاسی جماعت مسلمانوں کے تعلق سے اتنی مخلص نہیں جتنا کہ ہونا چاہئے مگر اس وقت فرقہ پرستی سے مقابلہ ضروری ہے ۔ ملک اور ملت کی بقاء کی اس مہم میں تحریک مسلم شبان نے ملت کو متحد کرنے کی سعی کی ہے تمام مسالک ، جماعتوں سے مسلسل رابطہ اور گفتگو کے بعد موثر حکمت عملی کے لیے گول میز کانفرنس منعقد ہورہی ہے ۔ اس کانفرنس میں امکان ہے متحدہ فرنٹ کا قیام عمل میں آئے گا ۔ درد مندان ملت سے اس اجلاس میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT