Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ مسودہ بل پر حصول تائید کے لیے قومی قائدین سے مشاورت

تلنگانہ مسودہ بل پر حصول تائید کے لیے قومی قائدین سے مشاورت

حیدرآباد ۔ 3 ۔فروری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چندر شیکھر راو نے تلنگانہ مسودہ بل کے حق میں مختلف جماعتوںکی تائید کے حصول کے لئے آج دوسرے دن بھی قومی قائدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوں نے آج راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ اور سی پی آئی کے قومی قائدین سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی تائید کی اپیل کی۔

حیدرآباد ۔ 3 ۔فروری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے چندر شیکھر راو نے تلنگانہ مسودہ بل کے حق میں مختلف جماعتوںکی تائید کے حصول کے لئے آج دوسرے دن بھی قومی قائدین سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوں نے آج راشٹریہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ اور سی پی آئی کے قومی قائدین سے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی تائید کی اپیل کی۔ اجیت سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی ابتداء ہی سے تلنگانہ ریاست کے قیام کے حق میں ہے اور پارلیمنٹ میں وہ بل کی تائید کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 5 فروری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ سیشن میں تلنگانہ بل منظور کرلیا جائے گا ۔ اجیت سنگھ سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ راشٹریہ لوک دل چھوٹی ریاستوں کے قیام کے حق میں ہے اور ایک سے زائد مرتبہ اجیت سنگھ نے تلنگانہ ریاست کے قیام کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار کروڑ تلنگانہ عوام کی طویل جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ملک کی 35 سے زائد سیاسی جماعتیں علحدہ ریاست کی تائید کر رہی ہیں۔ چندر شیکھر راو نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ بی جے پی نے تلنگانہ کی تائید کے اپنے موقف سے انحراف کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی شروع ہی سے تلنگانہ کی تائید کو واضح کرچکی ہے اور اس کے موقف سے پلٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قائد اپوزیشن سشما سوراج نے مرکز سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تلنگانہ بل پیش کریں اور بی جے پی اس کی تائید کیلئے تیار ہیں۔ کے سی آر نے یقین ظاہر کیا کہ بی جے پی کا موقف تلنگانہ کے حق میں برقرار ہے اور اس میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جنتا دل یونائٹیڈ ، راشٹریہ جنتا دل اور رام ولاس پاسوان نے بھی پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی تائید کا تیقن دیا ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ مرکزی کابینہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر تلنگانہ بل کو منظوری دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں پیش کرے۔ کے سی آر نے سی پی آئی کے قومی قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ بل کی تائید کے اعلان پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی تلنگانہ تحریک کے آغاز کے بعد سے ہی ریاست کی تقسیم کی تائید کر رہی ہے اور اس کے قائدین نے مشترکہ طور پر تلنگانہ جدوجہد میں حصہ لیا۔ کے سی آر نے کہا کہ اسمبلی میں بھی سی پی آئی نے تلنگانہ کے حق میں موقف اختیار کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کے جذبات کی تائید کی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل کی تائید کے اعلان پر وہ تلنگانہ کے چار کروڑ عوام کی جانب سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT