Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ ملازمین کی آج خاموش ریالی

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ ایمپلائیز کانفیڈریشن ( ٹی ای سی ) نے اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کیلئے حکومت تلنگانہ پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے 25 اکٹوبر ہفتہ کو اندرا پارک تا سندریا وگنان کیندرا تک خاموش ریالی منظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ٹی ای سی کے چیرمین ای وینکٹیشم کے مطابق تلنگانہ کے 10 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 10,000 ملازمین اس ریالی میں حصہ لیں گے جس سے کانفیڈریشن کے کئی قائدین خطاب کریں گے ۔ ملاززین کے چند اہم مطالبات میں تمام سطحوں پر ملازمین کی تقسیم ، پے ریویژن کمیشن ، وظیفہ کی عمر اضافہ کے ساتھ 60 سال مقرر کرنے مخلوعہ جائیدادوں کو اقل ترین حد عمر 40 سال مقرر کرتے ہوئے پُر کرنا ، درج فہرست طبقات ، قبائیلی ، اقلیتوں اور خواتین کے فینانس کارپوریشنوں کو وظائف کی فراہمی وغیرہ شامل ہے ۔ مسٹر وینکٹیشم نے کہا کہ چیف منسٹر سے ماضی میں ملازمین کے مسائل پر نمائندگی کی جاچکی ہے اور یکسوئی کیلئے دبائو ڈالنے یہ ریالی منظم کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT