تلنگانہ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کے زیر اہتمام اقلیتی طلبی کو کوچنگ

حیدرآباد۔ 20 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کے زیر اہتمام ریاستی سرویسس کے بشمول بینکنگ، ریلویز اور اسٹاف سلیکشن کمیشن کے تقررات کے سلسلہ میں اقلیتی طلبہ کو کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ اسٹیڈی سرکل کے ڈائرکٹر پروفیسر پروفیسر ایس اے شکور کے مطابق چھ ماہ پر مشتمل فری کوچنگ اور فائونڈیشن کورس میں 100 اقلیتی طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔ کوچنگ کے سلسلہ میں اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ 20 نومبر تا 10 ڈسمبر دسرخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 15 ڈسمبر سے تلنگانہ میناریٹی اسٹیڈی سرکل جامعہ نظامیہ کامپلکس گن فائونڈری میں کلاسس کا آغاز ہوگا۔ کورس میں داخلے کے لیے امیدوار کا گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کسی ادارے میں ملازم نہ ہو اور وہ کسی اور کورس میں تربیت حاصل نہ کررہا ہو کیوں کہ یہ ایک فل ٹائم کورس ہے۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن، بینکنگ سرویسس، ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ اور اسٹاف سلیکشن کمیشن قواعد کے اعتبار سے امیدوار کی اہلیت ضروری ہے۔ درخواست فراہم کے ساتھ ایس ایس سی سرٹیفکیٹ، ڈگری سرٹیفکیٹ، ڈگری کے میمو، آدھار کارڈ کی نقولات کے علاوہ دو پاسپورٹ سائیز فوٹوز داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23236113 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT