Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / تلنگانہ میڈیا کرکٹ ٹیم کا یکم فبروری کو بیرونی ٹور : شیخ احمد

تلنگانہ میڈیا کرکٹ ٹیم کا یکم فبروری کو بیرونی ٹور : شیخ احمد

حیدرآباد ، 16 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میڈیا کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم یکم فبروری کو بین الاقوامی دورے پر روانہ ہوگی۔ بانی و صدر میڈیا پریمیر لیگ شیخ احمد نے یہ بات بتائی۔ انھوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ دبئی میں تلنگانہ میڈیا کی ٹیم اپنے 16 روزہ ٹور میں 3 میچز کھیلے گی۔ متحدہ عرب امارات کی میڈیا ٹیم کے علاوہ دوبئی کے خانگی کرکٹ کلبس سے میچز کھیلے جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ میڈیا پریمیر لیگ حیدرآباد نے سال 2016ء میں میڈیا کی مختلف ٹیموں کے ذریعہ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔ اور ان ٹیموں سے بہترین مظاہرہ کرنے والے 15 میڈیا کے نمائندوں کا انتخاب بین الاقوامی دورے کیلئے کیا گیا۔ ملے پلی علاقہ کے ساکن نوجوان شیخ احمد حیدرآباد لیگ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور میڈیا میں آنے کے بعد انھوں نے میڈیا پریمیر لیگ کو تشکیل دیا۔ انھوں نے اپنے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے وابستہ ہونہار کرکٹ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فام پر لانا ہے اور میڈیا کے ساتھ ساتھ کھیل کے ذریعہ تلنگانہ میڈیا کا نام عالمی سطح تک پہنچانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے میڈیا نمائندوں سے رابطہ جاری ہے اور مستقبل میں عالمی سطح کا ٹورنمنٹ حیدرآباد میں بھی منعقد کرنے کے منصوبے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT