Wednesday , December 19 2018

تلنگانہ میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائیز اینڈ ورکرس کا دھرنا

حیدرآباد۔23مارچ ( سیاست نیوز) اے آئی ٹی یو سی کی ملحقہ تلنگانہ میڈیکل ایمپلائیز یونین اور تلنگانہ میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائیز اینڈ ورکرس یونین نے آج اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر اندرا پارک پر بڑے پیمانے پر بطور احتجاج ’’ مہا دھرنا ‘‘ پروگرام منعقد کیا جس میںسابق رکن پارلیمان سی پی آئی مسٹر سید عزیز پاشاہ اور صدر تلنگانہ اسٹیٹ اے آئی ٹی یو سی مسٹر ٹی نرسمہن نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت اور دھرنا پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے اظہار یگانگت کیا ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ میڈیکل ایمپلائیز یونین ایس وٹھل ‘ نائب صدر ٹی ایس ایم ای یو ریاض الدین ‘ صدر ٹی ایس ایم ای یو گریٹر حیدرآباد ابھیمانیو ‘ جنرل سکریٹری ٹی ایس ایم ای یو این نارائن ریڈی اور صدر تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائیز اینڈ ورکرس یونین نے مخاطب کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل ایمپلائیز یونین اور تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائیز اینڈ ورکرس یونین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کرے بصورت دیگر ان کی یونینوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے ۔ دھرنا پروگرام میں تلنگانہ میڈیکل ایمپلائیز یونین اور تلنگانہ میڈیکل کنٹراکٹ ایمپلائیز اینڈ ورکرس یونین سے وابستہ دیگر عہدیداروں اور ایمپلائیز اور ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT