Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میںبرقی قلت سے نمٹنے ایکشن پلان

تلنگانہ میںبرقی قلت سے نمٹنے ایکشن پلان

حیدرآباد۔/4فبروری، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کو 2018تک برقی شعبہ میں فاضل ریاست بنانے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے آج سینئر عہدیداروں کے ساتھ برقی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 2018کے ختم تک ریاست میں 21,350 میگا واٹ تھرمل برقی پیداوار کی جانی چاہیئے۔ اس میں 24000میگاواٹ ہائیڈل بر

حیدرآباد۔/4فبروری، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کو 2018تک برقی شعبہ میں فاضل ریاست بنانے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے آج سینئر عہدیداروں کے ساتھ برقی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 2018کے ختم تک ریاست میں 21,350 میگا واٹ تھرمل برقی پیداوار کی جانی چاہیئے۔ اس میں 24000میگاواٹ ہائیڈل برقی کا اضافہ کیا جانا چاہیئے۔ اس وقت ریاست میں 6000میگا واٹ برقی کی طلب ہے جبکہ 4300میگا واٹ دستیاب ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جاریہ سال کے ختم تک مزید 2000میگاواٹ برقی فراہم ہوگی جس سے برقی قلت میں کافی کمی ہوسکتی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ربیع کے موسم میں کسانوں کو کسی قدر مشکل درپیش ہوگی تاہم انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زرعی شعبہ کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے مارکٹ سے برقی خریدنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ چھتیس گڑھ سے 1000 میگاواٹ اور سرکاری سنگارینی کالریز سے مزید 1080 میگا واٹ برقی 2016تک دستیاب ہوگی۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ چھتیس گڑھ کے ساتھ یادداشت مفاہمت کو قطعیت دیں جو ایک ہزار میگاواٹ برقی سربراہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT