Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میںسوائن فلو سے مزید 2افراد فوت

تلنگانہ میںسوائن فلو سے مزید 2افراد فوت

حیدرآباد۔ 14 ستمبر ۔ ( پی ٹی آئی ) ریاست تلنگانہ میں جاریہ ماہ سوائین فلو مرض سے دو افراد فوت ہوگئے ۔ یکم ستمبر تا 12 ستمبر 158 نمونوں کی جانچ میں 25 نمونے سوائین فلو مرض سے مشتبہ پائے گئے ۔ محکمہ صحت ، طب ،خاندانی بہبود کے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ سوائین فلو علاج کے لئے تمام اضلاع اور ایریا ہاسپٹلس میںوافر مقدار میں ادویات دستیاب ہیں جبکہ سوائین فلو ٹسٹ کی تمام تر سہولتیں بھی دستیاب ہیں ۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پریونیٹو میڈیسن (آئی پی ایم ) خانگی دواخانوں کے تمام ان پیشنٹس کو مفت خدمات فراہم کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT