Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میںشدید گرمی کی لہر ، لو لگنے سے 13افرادفوت

تلنگانہ میںشدید گرمی کی لہر ، لو لگنے سے 13افرادفوت

حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں خاص کر تلنگانہ میں گرم لو چل رہی ہے، لو لگنے سے 13افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اعظم ترین درجہ حرارت ضلع نظام آباد میں 46.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں42ڈگری درجہ حرارت رہا۔ عوام کو مجبوراً گھروں میں بند رہنا پڑا۔ گرمی کی شدید لہر مزید تین دن برقرا

حیدرآباد۔/20مئی، ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں خاص کر تلنگانہ میں گرم لو چل رہی ہے، لو لگنے سے 13افراد فوت ہوگئے ہیں۔ اعظم ترین درجہ حرارت ضلع نظام آباد میں 46.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں42ڈگری درجہ حرارت رہا۔ عوام کو مجبوراً گھروں میں بند رہنا پڑا۔ گرمی کی شدید لہر مزید تین دن برقرار رہے گی۔ سب سے زیادہ اموات کریم نگر ضلع میں 5ہوئی ہیں، محبوب نگر میں 3، ورنگل میں 3 اور عادل آباد میں 2اموات ہوئی ہیں۔ آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکلم میں لو لگنے سے 4افراد فوت ہوئے۔ جھلسادینے والی دھوپ کے ساتھ گرم ہوائیں چلنے سے عوام کا برا حال ہورہا ہے۔ تلنگانہ کے کئی ٹاؤنس دوپہر کے وقت ویران دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کی سڑکیں بھی دوپہر کے وقت سنسان نظر آئیں۔ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔

عموماً ان ایام میں درجہ حرارت 40ڈگری سے کم ریکارڈ کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ شدت کی گرمی ہورہی ہے۔ دونوں ریاستوں میں مسلسل غیر موسمی بارش کے بعدشدید گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ حیدرآباد میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ نظام آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور کریم نگر کے راما گنڈم میں 45.4 ، عادل آباداور کھمم میں 44، ضلع نلگنڈہ میں 43، ضلع میدک میں 42، محبوب نگر اور رنگاریڈی میں 41ڈگری اور حیدرآباد میں 45ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد اس وقت چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کا شکار ہے اور آنے والے دنوں میں مزید گرمی کی شدید لہر چلنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ حیدرآباد میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران 43ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT