Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/9ستمبر، ( سیاست نیوز)  ہوا کے دباؤ میں کمی سے پیش آئے موسمی حالات کے سبب بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران علاقہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، کھمم، ورنگل، نلگنڈہ ، حیدرآباد، آر آر ڈسٹرکٹ ، محبوب نگر اور میدک میں بارش کی  پیش قیاسی کی ہے۔ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر پچھلے 24گھنٹوں کے دوران بارش کا ریکارڈ اس طرح رہا۔ دماراگڈہ 6سنٹی میٹر، منچال، نلگنڈہ، دوماکنڈہ، اٹنور، تاڑوائی 4سنٹی میٹر، ماچا ریڈی، دیور کنڈہ ، پٹلم ، اوما، نینا چنتا کنٹہ، جنگاؤں آوٹ، جنگاؤں، گمبھی راؤ پیٹ 3سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد اور اطراف واکناف مطلع ابر آلود رہے گا۔ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت 24تا34ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

 

دونوں شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب
حیدرآباد۔/9ستمبر، ( سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد سکندرآباد کے علاوہ مضافات میں آج دن بھر وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا۔ پرانے شہر کے مختلف علاقوں کے علاوہ نئے شہر میں سکندرآباد، وارث گوڑہ، مٹو گوڑہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ دو دن سے بارش کے باعث جی ایچ ایم سی عہدیداروں نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔ کئی مقامات پر نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کے راستوں کو صاف کرنے کے کام انجام دیئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 14 فیلڈ لیول ایمرجنسی ٹیمس، 6 سنٹرل آفس ایمرجنسی ٹیمس اور 51اسپیشل ٹیمس راحت کاری کاموں میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT