Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان

حیدرآباد 13 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں موسم خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کے مشاہدہ سے پتہ چلا کہ تلنگانہ میں ایک دو مقامات پر بارش ہوئی جبکہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں موسم خشک رہا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 11.6 ڈگری عادل آباد میں اور 19 ڈگری سلسئیس حیدرآباد میں ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں آروگیہ ورم کے مقام پر 17 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع ابر آلود رہیگا اور شام کے وقت گرج چمک کا امکان ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 ڈگری اور اقل ترین 19 ڈگری سلسئیس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT