Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 5 تا 6 دن بارش اور گرج چمک کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ 5 تا 6 دن بارش اور گرج چمک کا امکان

حیدرآباد 5 مئی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں آئندہ پانچ تا چھ دن کے دوران بھی ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے اور کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر وائی کے ریڈی نے کہا کہ خلیج بنگال میں اٹھنے والی ہواؤں کے اثر سے یہ صورتحال رہے گی اور کچھ مقامات پر تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ‘ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں یا پھر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش آئندہ پانچ تا چھ دن تک بھی ہوسکتی ہے ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں کچھ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کا سلسلہ چل رہا ہے اور کچھ مقامات پر شدید گرمی اور رطوبت بھی پائی جاتی ہے ۔ ایسے میں کچھ مقامات پربارش کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ ورنگل ‘ کھمم ‘ میدک ‘ رنگا ریڈی ‘ حیدرآباد ‘ محبوب نگر اور نلگنڈہ اضلاع میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں خاصی کمی آئی ہے ۔ اس کے باوجود اعظم ترین درجہ حرارت ایک دو مقامات پر معمول سے زیادہ ہی ہے ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سلسئیس ہنمکنڈہ میں ریکارڈ کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش میں جنگمیشورا پورم میں بھی 44 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے بموجب حیدرآباد اور اطراف کے علاقوں میں مطلع جزوی طور پر صبح و شام کے اوقات میں ابر آلود رہے گا اور اعظم ترین درجہ حرارت 39 ڈگری و اقل ترین 26 ڈگری سلسئیس ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT