Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیداروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ

تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیداروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ

حیدرآباد۔10۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کیشو راؤ نے آل انڈیا سرویسز کے عہدیداروں کی تقسیم میں تاخیر کا مسئلہ راجیہ سبھا میں پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی تذکرہ کے تحت یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کو تشکیل پائے 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مرکز نے ابھی تک آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کا الاٹمنٹ مک

حیدرآباد۔10۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کیشو راؤ نے آل انڈیا سرویسز کے عہدیداروں کی تقسیم میں تاخیر کا مسئلہ راجیہ سبھا میں پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی تذکرہ کے تحت یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کو تشکیل پائے 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مرکز نے ابھی تک آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کا الاٹمنٹ مکمل نہیں کیا ہے جس کے سبب حکومت کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیداروں کی کمی کے سبب کئی دشواریوں کا سامنا ہے اور حکومت کو چاہئے کہ آئی پی ایس عہدیداروں کی مخلوعہ جائیدادوں کو فوری پر کریں اور الاٹمنٹ کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کی تقسیم میں تاخیر کی وضاحت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ریاست کی ترقی اور اسکیمات پر عمل آوری کے لئے آل انڈیا سرویسز عہدیداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے 6 ماہ گزرنے کے باوجود مرکزی حکومت کی کمیٹی نے الاٹمنٹ مکمل نہیں کیا۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے اس مسئلہ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر سے رپورٹ وصول ہونے کے بعد آئی پی ایس عہدیداروں کے الاٹمنٹ کو قطعیت دیدی جائے گی۔ اسی دوران عہدیداروں کے الاٹمنٹ سے متعلق پرتیوش سنہا کمیٹی کا اجلاس آج نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں تلنگانہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما اور آندھراپردیش کے چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے شرکت کی۔ دونوں حکومتوں نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ عہدیداروں کے الاٹمنٹ کا عمل جلد مکمل کریں۔ واضح رہے کہ دونوں حکومتیں بعض عہدیداروں کو انہیں الاٹ کئے جانے کی مانگ کر رہے ہیں جبکہ عبوری الاٹمنٹ میں انہیں دوسری ریاست کو الاٹ کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت جن آئی اے ایس عہدیداروں کو اسے الاٹ کرنے پر زور دے رہی ہے ، ان میں اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی سومیش کمار شامل ہیں، جنہیں پرتیوش سنہا کمیٹی نے آندھراپردیش کے لئے الاٹ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT