Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس پر حکومت کی بدعنوانیاں

تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس پر حکومت کی بدعنوانیاں

نائب صدر کل ہند کانگریس راہول گاندھی سے اتم کمار ریڈی کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے آج دہلی پہونچکر پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔ ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال آبپاشی پراجکٹس میں ٹی آر ایس حکومت کی بدعنوانیوں کے علاوہ دوسرے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ گذشتہ دو دن تک عادل آباد اور حیدرآباد میں رہنے والے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے عادل آباد کے جلسہ عام اور حیدرآباد میں آبپاشی پراجکٹس پر کانگریس کی جانب سے پیش کردہ پاور پوائنٹ پریزنٹیشن سے مطمئن ہو کر اتم کمار ریڈی کی راہول گاندھی سے ملاقات کے دوران راہول گاندھی نے تلنگانہ کی سیاسی صورتحال کے بارے میں اتم کمار ریڈی سے معلومات حاصل کی ۔ صدر کمیٹی نے انہیں بتایا کہ عددی طاقت اور حکومت کا بیجا استعمال کرتے ہوئے حکومت من مانی کررہی ہے ۔ ملنا ساگر کے مسئلہ پر متاثرین کو اعتماد میں لینے اور قانون حصول اراضیات 2013 پر عمل کرنے سے انکار کے خلاف کانگریس نے متاثرین سے اظہار یگانت کیا ہے ۔ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات میں ٹی آر ایس حکومت کی بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کی شکایت کی ۔ کانگریس کو تنظیمی سطح پر سارے تلنگانہ میں مستحکم کرنے کے لیے پارٹی کی جانب سے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دیہی سطح سے ضلعی سطح تک نئی کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے پارٹی کیڈر میں نیا جوش و خروش پیدا کیا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT