Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کے لیے چین کے فرمس سے تعاون طلب

تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس کے لیے چین کے فرمس سے تعاون طلب

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں تعمیر کئے جانے والے آبپاشی پراجکٹس کے لیے چین کے مختلف اداروں سے مالی و فنی مدد حاصل کی جائے گی ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ چین میں تعمیر کئے گئے آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات اور وہاں استعمال کردہ فنی ٹکنالوجی کے علاوہ پراجکٹس کی تعمیر میں اختیار کئے جانے والے طریقوں کا جائزہ لیتے ہوئے مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے انجینئرنگ شعبہ کے ممتاز ماہرین کو ملک چین کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ جنہوں نے آج دوسرے دن بھی چین کے وفد میں شامل شخصیتوں مسٹر ہانگ وانلن چیف ریپرزنیٹیٹو لوویمنگ چیف ایکزیکٹیو منیجر کنسٹرکشن کمپنی گیزوبھا چین سی ایچ سمپت کمار ، جی وینکٹا چلم و دیگر کے ساتھ کیمپ آفس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقعہ پر وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ ، چیف سکریٹری ریاست تلنگانہ مسٹر راجیو شرما ممتاز ماہرین آبپاشی پنٹیا ریڈی ، انجینئران چیف مرلیدھر چیف انجینئرس ہری رام ، وینکٹیشورلو و دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔ چیف منسٹر نے بتایا جاتا ہے کہ بہت جلد شروع کئے جانے والے آبپاشی پراجکٹ کالیشورم ، سیشارم پراجکٹ و دیگر پراجکٹس کے ٹنڈرس میں بھی حصہ لینے کی چین کی اس کمپنی کو بھی مدعو کیا ہے جب کہ تلنگانہ میں تقریبا 10 ہزار کروڑ کے سرمایہ سے پراجکٹ کی تعمیر کے لیے بھی چین کی کمیٹی نے بھی پہل کی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پراجکٹس کی تعمیر میں تیزی ، معیار و مضبوطی میں زبردست تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ چین کی کمپنی کاموں کو کس طرح انجام دینا چاہئے کافی تجربہ رکھتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT