Wednesday , October 24 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آج بھی سردی کی لہر برقرار رہے گی : موسمیات

تلنگانہ میں آج بھی سردی کی لہر برقرار رہے گی : موسمیات

حیدرآباد 21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاست کے عادل آباد اور کھمم اضلاع میں شدید سردی کی لہر کل بھی برقرار رہے گی ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ امکان ہے کہ یہ لہر ریاست میں کچھ اور مقامات پر بھی ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ عادل آباد اور کھمم میں آج شام سے کل تک بھی سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے ۔ عادل آباد ریاست میں سرد ترین مقام ہے جہاں درجہ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھدراچلم اور میدک میں 9.8 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 12.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT