Wednesday , December 12 2018

تلنگانہ میں آج پہلی مرتبہ ایمسٹ

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ کل 14مئی کو ایمسیٹ 2015 کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس ایمسیٹ کیلئے تمام تر انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر ( اُمور تعلیم ) مسٹر کے سری ہری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایمسیٹ میں شرکت کرنے والے طلباء

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ کل 14مئی کو ایمسیٹ 2015 کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس ایمسیٹ کیلئے تمام تر انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر ( اُمور تعلیم ) مسٹر کے سری ہری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایمسیٹ میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے امتحانی مراکز پہونچنے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آئیں گی اور یہاں تک کہ ایمسیٹ کے مقررہ وقت تک کوئی بھی طلباء و طالبات کسی اور امتحانی مرکز پر امحان میں شرکت کی اجازت دی جائے گی

جبکہ ایمسیٹ میں ایک منٹ بھی تاخیر سے پہونچنے پر اس طالب علم یا طالبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے طریقہ کار پر سختی کے ساتھ عمل آوری کی جائے گی اور طلبہ کو امتحانی مراکز تک پہنچانے کیلئے حکومت نے گاڑیوں کا متبادل انتظام کیا ہے۔ بالخصوص اسکولس، کالجس اور پولیس کی گاڑیاں بھی سفر کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے استعمال کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر کے سری ہری نے طلباء وطالبا اور ان کے سرپرستوں سے خواہش کی ہے کہ انہیں ایمسیٹ میں شرکت کرنے کے معاملہ میں ہرگز پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے طلبہ و سرپرستوں سے بھرپور تعاون کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

اسی دوران صدرنشین تلنگانہ ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم مسٹر کے پاپی ریڈی نے ایمسیٹ انعقاد کی تیاریوں سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ایمسیٹ میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور بالخصوص طلباء و طالبات کو ٹرانسپورٹ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے گاڑیوں کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ بالخصوص دیہی علاقوں اور منڈلوں پر بھی گاڑیاں رکھی گئی ہیں اور گاڑیوں سے متعلق طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستوں کو تشویش میں مبتلا رہنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے طلباء و طالبات سے مقررہ وقت سے قبل ہی اپنے اپنے امتحانی مراکز پہونچنے کی اپیل کی۔اسی دوران آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد طلباء نے راحت کی سانس لی ہے۔ ایمسٹ مراکز تک پہنچنے کیلئے طلبہ کو سہولت حاصل ہوگی۔ تاہم حکومت نے ان کے لئے متبادل انتظامات کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT