Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کی منظوری کی درخواست

تلنگانہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کی منظوری کی درخواست

ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی کی مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے نمائندگی
حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے نئی دہلی میں وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کی منظوری کی درخواست کی۔ ارکان پارلیمنٹ جتیندر ریڈی، نگیش، سیتا رام نائیک اور کونڈہ ویشویشور ریڈی کے ہمراہ لکشما ریڈی نے ارون جیٹلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر راست کیلئے ایمس کی منظوری اور تلنگانہ کے مختلف پراجکٹس اور اسکیمات کیلئے بجٹ کی اجرائی جیسے اُمور پر نمائندگی کی گئی۔ ارون جیٹلی سے خواہش کی گئی کہ ایمس کے قیام کی سرگرمیاں جلد ہی شروع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد صحت کے مرکز کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتا ہے ایسے میں ایمس جیسے ادارہ کے قیام کی سخت ضرورت ہے۔ ارون جیٹلی نے اس سلسلہ میں ہمدردانہ غور کا تیقن دیا اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ لکشما ریڈی نے بتایا کہ ایمس کے قیام کیلئے حکومت کی جانب سے اراضی کی منظوری کے علاہ دیگر تمام بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے غریب عوام کو بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں علاج کی عصری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT