Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آٹو موبائیل کمپنی ’’اشوک لی لینڈ ‘‘ کا یونٹ

تلنگانہ میں آٹو موبائیل کمپنی ’’اشوک لی لینڈ ‘‘ کا یونٹ

حکومت تلنگانہ کی کمپنی کے ساتھ یادداشت ِمفاہمت : کے ٹی آر
حیدرآباد۔10اکٹوبر(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ہندستان کی معروف آٹوموبائیل کمپنی ’اشوک لی لینڈ‘ اپنا پلانٹ شروع کرے گی۔ ریاستی وزیر انفارمیشن و ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راما راؤ نے اس سلسلہ میں اشوک لیلینڈ کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کرنے کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔ اشوک لیلینڈ نے حکومت کے ساتھ کئے گئے معاہدہ میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کمپنی ریاست تلنگانہ میں 500کروڑ کی سرمایہ کاری کے ذریعہ اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ شروع کرے گی۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ ریاست میں اشوک لیلینڈ کے پلانٹ کے آغاز سے کمپنی میں 1000سے زائد ملازمتوں کے مواقع دستیاب رہیں گے۔ تلنگانہ میں اس آٹو موبائیل کمپنی کا قیام ریاست کی آٹوموبائیل صنعت میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اشوک لیلنڈ کی جانب سے بڑی مال بردار لاریوں کے علاوہ دیگر کئی بسیں وغیرہ بھی تیار کی جاتی ہیں اور اس کمپنی کے پلانٹ کی تلنگانہ میں شروعات ریاست میں آٹوموبائیل صنعت میں مسابقت پیدا کر سکتی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں لیلنڈ کے پلانٹ کے آغاز کے بعد امکان ہے کہ بین الاقوامی آٹو موبائیل کمپنیاں بھی ریاست کی جانب متوجہ ہوتے ہوئے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کریں گی۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ اشوک لی لینڈ نے پلانٹ کے قیام کے ذریعہ 1000نوجوانوں کو راست ملازمتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔ریاست میں محکمہ صنعت و تجارت کی کاوشوں کے سبب اشوک لی لینڈ نے 500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں کمپنی کی جانب سے پلانٹ کے تعمیری و ترقیاتی کاموں کا آغاز عمل میں آئے گا اور اندرون ایک برس کمپنی کی جانب سے پلانٹ کو مکمل کارکرد بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT