Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اتوار سے ای وے بل کا نفاذ

تلنگانہ میں اتوار سے ای وے بل کا نفاذ

حیدرآباد۔/11اپریل، ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹری برائے کمرشیل ٹیکسس و آبکاری سریش کمار نے کہا ہے کہ بین ریاستی ای وے بل 15 اپریل سے نافذ ہوگا۔ آندھرا پردیش ، تلنگانہ کے فیڈریشن آف چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے زیر اہتمام مرکزی و ریاستی ٹیکس آفیسرس کے ساتھ ای وے بلس پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سریش کمار نے کہا کہ تلنگانہ اور متصلہ دیگر چار ریاستوں کے مابین اتوار سے ای وے بل کا اطلاق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹکس کی وصولی کا موقف بہتر ہے۔ گزشتہ سال کمرشیل ٹیکس کی وصولی سے ہونے والی آمدنی میں 19.42 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں فیڈریشن کے صدر گورا سرینواس نے خیرمقدمی خطاب کیا۔ ابھئے کمار جین، اسسٹنٹ کمشنر مرکزی محصول کوکٹ پلی ڈیویژن کے مرلیدھر، ایڈیشنل کمشنر مرکزی محصول حیدرآباد زون راگھو کرن، سینئر نائب صدر فیڈریشن ارون لوہاریکا نے بھی خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT