Thursday , February 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اردو کو سرکاری زبان کے درجہ سے حکومت کی اردو دوستی کا ثبوت

تلنگانہ میں اردو کو سرکاری زبان کے درجہ سے حکومت کی اردو دوستی کا ثبوت

چارمینار کے دامن میں مخدوم محی الدین کی یوم پیدائش پر تلنگانہ جاگرتی کے کل ہند مشاعرہ کا انعقاد
حیدرآباد۔5 فبروری(سیاست نیوز) انقلابی شاعر وکمیونسٹ قائد مخدوم محی الدین کی 110ویں یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ جاگرتی کے زیراہتمام تاریخی چارمینار کے دامن میں دوسرے کل ہند ادبی مشاعرے شاندار پیمانے پر منعقد ہوا ۔ بین الاقوامی شہریت یافتہ شعراء ڈاکٹر راحت اندوری‘ شبینہ ادیب‘ جوہر کانپوری‘ماجد دیو بندی ‘ حامد بھنساولی کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل‘ جناب آغاسروش‘ جناب جلال عارف‘ جناب سردار سلیم‘جناب صوفی سلطان شطاری‘ محترمہ تسنیم جوہر‘ محترمہ ارجمند‘ جنا ب فرید صادق‘ جناب کوکب ذکی نے اپناکلام سنایا۔ شاعر جناب اسلم فرشوری نے کاروائی چلائی۔ مشاعرہ رات دو بجے تک جاری رہا ۔ سردی کے باوجود باذوق سامعین کی کثیر تعداد مشاعرے سے لطف اندوز ہوئے۔ نگران کار مشاعرہ وصدر تلنگانہ جاگرتی شریمتی کویتا کلواکنتالا رکن پارلیمنٹ نظام آبادنے جاگرتی کے زیراہتمام جگیتال میںمنعقدہ کل ہند مشاعرے میںشرکت کے سبب چارمینار کے مشاعرے میں شرکت نہیں کرسکے ۔ سکریٹری اُردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں تلنگانہ جاگرتی سے چارمینار کے دامن میںمشاعرہ کے انعقاد پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے صدر جاگرتی ورکن پارلیمنٹ کے کویتا کی اُردو دوستی کوسراہا۔ انہو ںنے کہاکہ اُردو کے فروغ میںحکومت تلنگانہ نے ریاست میںاُردو کودوسری سرکاری زبان کا درجہ دیکر اُردو زبان کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔انہوں نے تمام مہمان اور میزبان شعراء کے علاوہ سامعین کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں تلنگانہ جاگرتی کے دعوت پر مشاعرہ کو کامیاب بنایا ۔ جناب اعظم علی خرم جنرل سکریٹری تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی گریٹر حیدرآباد نے اختتامی خطاب میں تلنگانہ جاگرتی کے کارکنوں اور پولیس کے بشمول دیگر محکموں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اور کہاکہ پچھلے سال بھی جاگرتی نے انقلابی شاعر مخدوم محی الدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی یوم پیدائش کے موقع پر کل ہند مشاعرہ منعقد کیا تھا ۔ اعظم علی خرم نے بھی شریمتی کے کوتیا کے اقدام کی ستائش کی ۔اس موقع تلنگانہ جاگرتی کی جانب سے نو منتخبہ چیرمینوں جناب محمد قمر الدین اقلیتی کمیشن‘ جناب اکبر حسین میناریٹی کارپوریشن‘ جناب یوسف زاہد کھادی ولیج بورڈ‘ محترمہ شاہین افروز حیدرآباد زراعی کمیٹی‘ جناب محمد مسیح اللہ خان حج کمیٹی کے علاوہ جناب مخدوم محی الدین کے فرزند ظفر محی الدین کو بھی تہنیت اور مومنٹوز پیش کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT