Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کیلئے ٹاسک فورس

تلنگانہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کیلئے ٹاسک فورس

نئی دہلی۔/22جولائی، ( پی ٹی آئی) مرکز نے نئی تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں اسٹیل پلانٹ کے قیام کے سلسلہ میں مختلف راہیں تلاش کرنے کے مقصد سے ٹاسک فورس قائم کی ہے۔ آج پارلیمنٹ کو یہ بات بتائی گئی۔ منسٹر آف اسٹیٹ برائے فولاد وشنودیو سائی نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون 2014ء کے تیرہویں شیڈول کے مطابق اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا لمیٹیڈ کو ضلع کھمم میں اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اتھاریٹی نے یکم ڈسمبر 2014ء کو اپنی جائزہ رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ جس معیار کا اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، بادی النظر میں اس پر عمل آوری ممکن نہیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وزارت فولاد نے ٹاسک فورس قائم کی ہے جو تلنگانہ کیلئے مالی طور پرقابل قبول اسٹیل پلانٹ کے قیام کے سلسلہ میں مختلف تجاویز پیش کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT