Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اس سال معمول کے مطابق بارش

تلنگانہ میں اس سال معمول کے مطابق بارش

جنوب مغربی مانسون میں کمی کے باوجود زرعی اور معاشی ترقی میں بہتری متوقع
حیدرآباد۔/4اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں 2018 میں معمول کے مطابق بارش ہوگی۔ مانسون کی آمد سے قبل کی گئی پیش قیاسی کے مطابق جنوب مغربی مانسون میں کمی کا امکان ہے لیکن ریاست تلنگانہ میں خاطر خواہ بارش ہوگی۔ اسکائی میٹ سے تعلق رکھنے والے موسمی سائنسدانوں کے مطابق سال 2018 میں توقع ہے کہ جنوب مغربی مانسون کا بہترین مظاہرہ ہوگا۔ جنوب مغربی مانسون ہندوستان کیلئے اہم ترین سیشن ہوتا ہے خاصکر زراعت اور معاشی ترقی کیلئے یہ مانسون نیک شگون کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سال اچھی بارش کی پیش قیاسی کے ساتھ بری خبر یہ ہے کہ جنوبی ہند میں بارش کم ہوگی۔ جنوبی ہند کے خطہ میں دو مختلف مانسون دیکھے جائیں گے۔ شمال مشرقی علاقوں کے علاوہ جنوب مغربی مانسون کے بارے میں موسمی سائینسدانوں کی رائے بھی مختلف ہے۔ ان دونوں مانسونوں کے ذریعہ جنوب میں اچھی بارش ہوسکتی ہے۔ ساحلی کرناٹک، کیرالا اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بارش کے امکانات کم ہیں۔ جنوبی ہند کے دیگر شہروں جیسے بنگلورو، چینائی، تھروننتا پورم، کونور، کوزی کوڈ، کوچی ، منگلورو میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔ وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ میں بھی معمول کے برعکس بارش میں کمی آئے گی۔ البتہ حیدرآباد میں نارمل مانسون کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT