Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اقلیتوں کیلئے فلاحی اسکیمات پر عمل ندارد

تلنگانہ میں اقلیتوں کیلئے فلاحی اسکیمات پر عمل ندارد

ٹی آر ایس حکومت بجٹ جاری نہیں کررہی ہے ۔ پروفیسر ویشویشور راؤ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : عام آدمی پارٹی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ کے معاون کنوینر پروفیسر پی ایل ویشویشور راؤ نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی اسکیمات پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے مختلف اسکیمات پوری طرح رک گئی ہیں کیوں کہ ریاستی حکومت ان اسکیمات کے لیے مختص بجٹ کو جاری نہیں کررہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی نے مختلف میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹس سے ڈیٹا حاصل کیا ہے ۔ اقلیتوں کی فلاحی اسکیمات کے لیے مختص 1200 کروڑ روپئے میں حکومت تلنگانہ نے تاحال صرف 272 کروڑ روپئے ہی جاری کئے ہیں ۔ ریاستی بجٹ میں مذکورہ تفصیلات کے مطابق حکومت نے شادی مبارک اسکیم کے لیے 150 کروڑ روپئے مختص کئے جس میں 42 کروڑ روپئے ٹریژری اور ڈسٹرکٹ میناریٹی آفس میں زیر التواء ہیں ۔ حکومت نے اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپ کے لیے بجٹ میں 30 کروڑ روپئے مختص کیے لیکن اب تک ایک پیسہ جاری نہیں کیا گیا ۔ ایک اور اسکالر شپ اسکیم کے تحت 230 کروڑ روپئے مختص کئے گئے لیکن اب تک صرف 66 کروڑ روپئے کے بلز ہی منظور کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT