تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 12نومبر کو جنوبی ساحلی اے پی میں گرج وچمک کے ساتھ شدید بارش کاامکان ہے ۔ اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 12،14 نومبر کو جنوبی ساحلی اے پی،رائل سیما اور 12و13نومبر کو شمالی ساحلی اے پی میں بارش کاامکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران جنوبی ساحلی اے پی میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ تین تا چار ڈگری کم رہے گاجبکہ شمالی ساحلی اے پی،یانم،جنوبی ساحلی اے پی اور رائل سیما میں بھی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں دو تا تین ڈگری کی کمی کا امکان ہے ۔