Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں انتخابات کے موقع پر اتحاد کا فیصلہ

تلنگانہ میں انتخابات کے موقع پر اتحاد کا فیصلہ

قومی صدر تلگو دیشم پارٹی چندرابابونائیڈوکا بیان
حیدرآباد8اکتوبر(یواین آئی)تلگودیشم کے قومی صدر و آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے لیڈروں کو واضح کیا ہے کہ تلنگانہ میں دیگر جماعتوں سے انتخابی اتحاد کے مسئلہ پر انتخابات کے موقع پر فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے پارٹی لیڈروں کو ہدایت دی کہ تلنگانہ میں پارٹی کو تنظیمی سطح پر مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کریں ۔شہرحیدرآباد میں واقع اپنی قیام گاہ پر پارٹی کے پولیٹ بیورو ارکان،مرکزی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ چندرابابونائیڈو نے میٹنگ منعقد کی ۔اس میٹنگ میں ایل رمنا،آر چندرشیکھرریڈی،ایم نرسمہلو،سیتکا،آرکرشنیا سمیت 12لیڈروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ریاست میں سیاسی صورتحال ،پارٹی کے ڈھانچہ پر تقریبا تین گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا گیا۔دیہی سطح سے عوام کو راغب کرنے ، ریاستی و مرکزی کمیٹیوں میں ان کو جگہ دینے کا مسئلہ آر چندرشیکھر ریڈی نے اٹھایا ۔انہوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی نئی تشکیل شدہ ریاستی کمیٹی کے ارکان سے چندرابابونائیڈو ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT