Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا الزام: اتم کمار ریڈی

تلنگانہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا الزام: اتم کمار ریڈی

حیدرآباد 16 جنوری (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ میں جمہوریت خطرے میں پڑگئی ہے۔ جائز حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کے خلاف سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کیا جارہا ہے۔ چنچل گوڑہ جیل میں اے بی سی زمرہ بندی کیلئے جدوجہد کرنے والے قائد ایم کرشنا مادیگا، گجویل کے قائد پرتاپ ریڈی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے یہ بات بتائی۔ کانگریس رکن اسمبلی سمپت کمار، سابق ایم پی ملو روی، سابق وزیر سریدھر بابو، تلنگانہ پردیش کانگریس جنرل سکریٹری عظمیٰ شاکر و دیگر موجود تھے۔ اتم کمار ریڈی نے کہاکہ کئی برسوں کی جدوجہد کے بعد علیحدہ ریاست تشکیل پائی۔ ریاست میں سماجی انصاف میں ٹی آر ایس ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کی کارکردگی سے کوئی طبقہ خوش نہیں ہے۔ ایس سی طبقہ میں اے بی سی ڈی زمرہ بندی کیلئے کرشنا مادیگا گزشتہ 20 سال سے جدوجہد کررہے ہیں۔ جائز مطالبات کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کرشنا مادیگا کو حکومت نے جھوٹے مقدمات درج کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔ تلنگانہ میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں۔ سرسلہ میں ریت مافیا کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ اسکام کے خلاف احتجاج کرنے والے دلتوں پر پولیس زیادتی کی گئی ۔ تھرڈ ڈگری کا استعمال کیا گیا ۔ کھمم میں کاشت کو اقل ترین قیمت ادا کرنے کا مطالبہ کرنے والے کسانوں کو ہتھکڑیاں لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔ گجویل میں چیف منسٹر کے خلاف مقابلہ میں معمولی فرق سے ہارنے والے پرتاپ ریڈی سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ سے سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT