Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

حیدرآباد۔9مارچ ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ایک پریس نوٹ کے بموجب انٹرمیڈیٹ سال اول کا 9مارچ دوشنبہ کو پہلا امتحان تھا جس میں تلگو ‘ سنسکرت ‘ ہندی ‘ اردو اور عربی پرچہ اول لکھنے کیلئے تلنگانہ کے 10اضلاع میں تقریباً 4,93,618 طلباء وطالبات رجوع

حیدرآباد۔9مارچ ( پریس نوٹ ) ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے ایک پریس نوٹ کے بموجب انٹرمیڈیٹ سال اول کا 9مارچ دوشنبہ کو پہلا امتحان تھا جس میں تلگو ‘ سنسکرت ‘ ہندی ‘ اردو اور عربی پرچہ اول لکھنے کیلئے تلنگانہ کے 10اضلاع میں تقریباً 4,93,618 طلباء وطالبات رجوع ہوئے ۔ ان میں 4,55,713 کا تعلق جنرل اور دیگر 37,905 کا تعلق ووکیشنل زمرہ سے تھا ۔ کنٹرولر امتحانات نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 36,434یعنی 7.38 فیصد امیدوار غیر حاضر رہے ۔ نقل نویسی کے صرف پانچ واقعات پیش آئے ۔ پہلے دن کے امتحان ساری ریاست تلنگانہ میں پُرامن رہے اور کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق تلنگانہ کے تمام 10اضلاع اور دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کا پہلا امتحان منگل 10 مارچ کو صبح 9بجے سے شروع ہوگا ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی طرف سے ضلع رنگاریڈی اور حیدرآباد میں مبصرین تعینات کئے گئے ہیں ۔ سال اول اور دوم کے امتحانات ٹائم ٹیبل کے طابق منعقد ہورہے ہیں ۔ امیدواروں کی مدد و رہنمائی کے علاوہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر 040-246-010-10 اور فیکس نمبر 040-246-550-25 ہے ۔

TOPPOPULARRECENT