تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات

حیدرآباد ۔ 14 مارچ (پریس نوٹ) کنٹرولر آف ایگزامنیشن تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نامپلی حیدرآباد کے بموجب 14 مارچ کو منعقدہ انٹر پبلک امتحانات کے تحت میتھامیٹکس II (اے)، باٹنی II، سیوک، II اور سائیکالوجی II کے امتحانات منعقد ہوئے۔ قبل ازیں جس کیلئے سیٹ نمبر اے قرعہ اندازی کے ذریعہ نکالا گیا۔ جملہ 441310 امیدواروں نے رجسٹریشن کیا تھا، جس میں 28667 امیدوار غیرحاضر رہے۔ غیر حاضری کا فیصد 6.49 رہا۔ جملہ 6 امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا۔ بورڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے رنگاریڈی، محبوب نگر اور نلگنڈہ کیلئے آبزرورس کو روانہ کیا تھا۔ تمام امتحانات مجموعی طور پر پرامن منعقد ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT