Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں انٹرنس ٹسٹوں کیلئے شیڈول کو قطعیت

تلنگانہ میں انٹرنس ٹسٹوں کیلئے شیڈول کو قطعیت

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے جاریہ سال مختلف تعلیمی کورسیس میں داخلوں کیلئے انٹرنس ٹسٹوں کے شیڈول کو قطعیت دے دی ہے اور آج اس انٹرنس ٹسٹوں کے شیڈول کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بی ٹیک، بی ای، بی فارمیسی، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، بی پی ایڈ، ایل ایل بی، بی ٹیک، ایم فارمیسی جیسے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروفیشنل کورسیس میں داخلے حاصل کرنے کیلئے درج ذیل انٹرنس ٹسٹ منعقد کئے جائیں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے ہائیر ایجوکیشن ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تلنگانہ ای۔سیٹ کا 6 مئی، ایمسیٹ کا 12 مئی، پی ای سیٹ کا 16 مئی، آئی سیٹ کا 18 مئی، لاسیٹ کا 27 مئی، پی جی لاسیٹ کا 27 مئی، ایڈسیٹ کا 28 مئی اور ٹی ایس پی جی ای سیٹ کا 30 مئی کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT