Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ امتحانات کا نظام الاوقات

تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ امتحانات کا نظام الاوقات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ امتحانات مشترکہ طور پر منعقد کرنے کے مسئلہ پر الجھن ختم ہوگئی ہے اور اب یہ امتحانات علحدہ علحدہ دونوں ریاستوں میں منعقد ہوں گے ۔ جب کہ تلنگانہ حکومت نے 11 مارچ سے یہ امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی کی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں انٹر میڈیٹ امتحانات مشترکہ طور پر منعقد کرنے کے مسئلہ پر الجھن ختم ہوگئی ہے اور اب یہ امتحانات علحدہ علحدہ دونوں ریاستوں میں منعقد ہوں گے ۔ جب کہ تلنگانہ حکومت نے 11 مارچ سے یہ امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر تعلیم جگدیشور ریڈی کی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے امتحانات کے نظام الاوقات کو قطعیت دیدی ہے جس کے مطابق سال اول کے امتحانات بروز پیر 9 مارچ 2015 سکنڈ لینگویج پیپر I ، بروز چہارشنبہ 11 مارچ انگلش بروز جمعہ 13 مارچ ریاضی 1A ، باٹنی ، سیوکس ، سائیکولوجی ، بروز پیر 16 مارچ ریاضی 1B ، زوالوجی ، ہسٹری ، بروز چہارشنبہ 18 مارچ فزیکس ، اکنامکس کلاسیکل لینگویج ۔ بروز جمعہ 20 مارچ کیمسٹری ، کامرس ، سوشیالوجی ، فائن آرٹس ، میوزک پیپر ، بروز منگل 24 مارچ جیالوجی ، ہوم سائنس پبلک ایڈمنسٹریشن لاجک پیپر ، میتھس برڈج کورس (BPC) بروز جمعرات 26 مارچ ماڈرن لینگویج جیو گرافی ۔۔
انٹرمیڈیٹ سال دوم : بروز منگل 10 مارچ سکینڈ لینگویج پیپر II ۔ بروز جمعرات 12 مارچ انگلش ، بروز جمعہ 14 مارچ ریاضی 2A ، باٹنی ، سیوکس ، سائیکولوجی ، بروز جمعرات ریاضی 2B ، زوالوجی ، ہسٹری ، بروز منگل 19 مارچ فزیکس ، اکنامکس ، کلاسیکل لینگویج ۔ بروز پیر 23 مارچ کیمسٹری کامرس ، سوشیالوجی ، فائن آرٹس ، میوزک پیپر ، بروز چہارشنبہ 25 مارچ جیالوجی ، ہوم سائنس پبلک ایڈمنسٹریشن ، لاجک ( منطق ) پیپر ، میتھس برڈج کورس (BPC) ، بروز جمعہ 27 مارچ ماڈرن لینگویج ، جیو گرافی ۔۔

TOPPOPULARRECENT