Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں انٹر پرچہ دوم کا انعقاد ، پانچ امیدوار بک

تلنگانہ میں انٹر پرچہ دوم کا انعقاد ، پانچ امیدوار بک

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : کنٹرولر آف ایگزامنیشن تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ودیا بھون نامپلی حیدرآباد کے بموجب 12 مارچ کو انٹر میڈیٹ کا پرچہ دوم امتحان منعقد ہوا ۔ جس کے لیے سیٹ ’ بی ‘ کا پرچہ قرعہ اندازی کے ذریعہ نکالا گیا تھا ۔ جنرل کے تحت 397445 امیدوار جب کہ ووکیشنل کے لیے 28294 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے 26734 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ جملہ پانچ امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ تلنگانہ نے رنگاریڈی ، میدک اور ورنگل اضلاع کے امتحانی سنٹرس میں امتحانات پر نظر رکھنے کے لیے آبزرورس کو روانہ کیا تھا ۔ امتحان مجموعی طور پر پرامن گذارا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT