Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں میں شدید سردی کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں میں شدید سردی کا امکان

درجہ حرارت میں بتدریج کمی، محکمہ موسمیات کا بیان

حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی۔ تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں کے دوران درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے لیکن آئندہ دو یوم کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ریاست کے تمام اضلاع میں 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا اور اس میں کوئی خاص تبدیلی کے آثار نہیں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی۔ عادل آباد میں 13 ڈگری سیلسئس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ 32 اور کم سے کم 20 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ نظام آباد اور راما گنڈم میں کم از کم درجہ حرارت 18 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ میدک میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محبوب نگر میں 19 ڈگری درجہ حرارت کم سے کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری بھدراچلم میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آئندہ 48 گھنٹوں کے خشک موسم ، سردی میں اضافہ کا سبب بن سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT