Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) علاقہ تلنگانہ کے اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ، سرد ہوائیں چلنے کی محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے۔ تلنگانہ کے تقریباً مقامات پر درجہ حرارت 40تا 44 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلع کریم نگر کے علاقوں میں گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 11مئی تک تلنگانہ میں موسم خشک رہنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ اسی دوران حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہیگا جبکہ درجہ حرارت میں 41ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ماہ مئی کے آغاز سے تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT