Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں آئی پی ایس کے بڑے پیمانے پر تبادلے

تلنگانہ میں آئی پی ایس کے بڑے پیمانے پر تبادلے

مرلی کرشنا، سندیپ شنڈلیا ایڈیشنل کمشنران حیدرآباد، اکن سبھروال ڈی آئی جی حیدرآباد رینج
سائبر آباد میں بھی تبادلے ، میدک ، نظام آباد ، رنگاریڈی ، عادل آباد اور نلگنڈہ کے نئے ایس پی

حیدرآباد۔18 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آئی پی ایس عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کئے ہیں۔ 23 آئی پی ایس عہدیداروں کی ترقی اور تبادلوں سے متعلق احکامات آج چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے جاری کئے۔ مسٹر سدیپ لکٹکیہ آئی پی ایس ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ڈائرکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں ڈائرکٹر جنرل و باعتبار عہدہ پرنسپل سکریٹری ویجلینس اوراینڈ انفورسمنٹ جی اے ڈی مقرر کیا گیا۔ مسٹر اے کے خان اس عہدے کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ شریمتی تیج دیپ کور مینن ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ڈائرکٹر جنرل پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل اسپیشل پروٹیکشن فورس تلنگانہ اسٹیٹ مقرر کیا گیا۔ وہ کمشنر پرنٹنگ اسٹیشنری اینڈ اسٹورس پرچیز کی زائد ذمہ داری پر برقرار رہیں گی۔ مسٹر انجنی کمار ایڈیشنل کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر مقرر کیاگیا۔ مسٹر راجیو رتن کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل فائر سرویس اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ مقرر کیا گیا۔ مسٹر سندیپ شنڈلیہ آئی جی پی پرسونل کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر پولیس لا اینڈ آرڈر حیدرآباد مقرر کیا گیا بجائے مسٹر انجن کمار۔ مسٹر وی وی سرینواس رائو آئی جی پی ٹی ایس ایس پی اور آئی جی پی اسپورٹس کا تبادلہ کرتے ہوئے آئی جی پی پرسونل مقرر کیا گیا بجائے سندیپ شنڈلیا۔ مسٹر آر بی نائک ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو انسپکٹر جنرل پولیس کے رتبہ پر ترقی دی گئی اور انہیں انسپکٹر جنرل پولیس پی سی آر سیل سی آئی ڈی مقرر کیا گیا۔ مسٹر ٹی مرلی کرشنا ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کو انسپکٹر جنرل کے رتبے پر ترقی دیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر پولیس ایڈمنسٹریشن حیدرآباد سٹی مقرر کیا گیا۔ مسٹر ایم شیواپرساد ڈی آئی جی پی کو انسپکٹر جنرل کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر پولیس سٹی آرمڈ پولیس ہیڈکوارٹرس حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر اکن سبروال ڈائرکٹر ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس حیدرآباد رینج مقرر کیا گیا۔ انہیں ڈائرکٹر پروہبیشن ایکسائز کی زائد ذمہ داری سے بھی سبکدوش کردیا گیا۔ مسٹر پی پرمود کمار ڈی آئی جی انٹلیجنس حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر پولیس ایس بی سٹی حیدرآباد مقرر کیا گیا بجائے وائی ناگی ریڈی۔ مسٹر راجیش کمار سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کائونٹر انٹلیجنس سیل انٹلیجنس حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ این شیواشنکر ریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے رتبہ پر ترقی دے کر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس انٹلیجنس حیدرآباد مقرر کیا گیا ۔ مسٹر اویناش موہنتی ڈی سی پی ٹریفک سائبر آباد کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی سی سی ایس ڈٹیکٹیو مقرر کیا گیا۔ این پرکاش ریڈی ڈی سی پی نارتھ زون حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس نلگنڈہ مقرر کیا گیا بجائے وکرم جیت دگل جنہیں تبادلے کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس عادل آباد مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر ترون جوشی سپرنٹنڈنٹ پولیس عادل آباد کا تبادلہ کرکے گروپ کمانڈر گرے ہانڈس مقرر کیا گیا۔ شریمتی بی سمتی سپرنٹنڈنٹ پولیس میدک کا تبادلہ کرکے ڈی سی پی نارتھ زون مقرر کیا گیا بجائے این پرکاش ریڈی۔ مسٹر بی نوین کمار او ایس ڈی کرائمس کو ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ پولیس رنگاریڈی مقرر کیا گیا۔ مسٹر سنپریت سنگھ اے ایس پی بیلم پلی عادل آباد کو ترقی دے کر ڈی سی پی شمس آباد مقرر کیا گیا بجائے مسٹر اے آر سرینواس جن کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈی سی پی ٹریفک سائبر آباد مقرر کیا گیا۔ مسٹر ایس چندر شیکھر ریڈی سپرنٹنڈنٹ پولیس نظام آباد کا تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ پولیس میدک مقرر کیا گیا۔ مسٹر پی وشوا پرساد سپرنٹنڈنٹ پولیس محبوب نگر کا تبادلہ کرکے سپرنٹنڈنٹ پولیس نظام آباد مقرر کیا گیا۔
آر ایس ایس کے خلاف پروپگنڈہ کرنے پر کانگریس کو انتباہ
حیدرآباد۔/18مئی، ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریاستی بی جے پی جنرل سکریٹری چنتا سامبا مورتی نے کانگریس کو انتباہ دیا ہے کہ وہ آر ایس ایس کے خلاف گمراہ کن پروپگنڈہ شروع نہ کرے۔ ووٹ بینک پالیسی کے حصہ کے طور پر کانگریس آر ایس ایس کو بدنام کررہی ہے۔ ملک میں دہشت گرد سرگرمیوں میں آر ایس ایس کو ملوث قرار دیا جارہا ہے۔ عوام نے کانگریس کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔ یو پی اے حکومت نے مرکز میں غلط حکمرانی کے ذریعہ رشوت کو بڑھاوا دیا اور بدعنوانیوں کے علاوہ دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام رہی۔

TOPPOPULARRECENT