Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں اہم اُمور پر تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل

تلنگانہ میں اہم اُمور پر تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مختلف اہم اُمور سے متعلق تین کابینی سب کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بالخصوص راشن کارڈس، قرضہ جات معاف کرنے اور آبپاشی اُمور پر یہ کابینی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ راشن کارڈس اُمور کیلئے وزیر فینانس مسٹر ای راجندر قرضہ جات معاف کرنے کے اُمور کیلئے وزیر زراعت مسٹر پی چارم سرینواس ریڈی اور آبپاشی اُمور سے متعلق مزید آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ کی قیادت میں کابینی ذیلی کمیٹیاں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT