Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا آج سے آغاز

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کا آج سے آغاز

حیدرآباد ۔ 20 ؍ مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں دسویں جماعت امتحانات ایس ایس سی کاکل بروز پیر 21 ؍ مارچ سے آغاز ہوگا ۔ اور ان امتحانات میں ریاست بھر سے جملہ 5,21,046 ریگولر اور 35,711 خانگی (گذشتہ ناکام) طلبا شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں 10,484 ووکیشنل کورسیس کے طلبا بھی امتحانات میں شرکت کریں گے ۔ جبکہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں پائے جانے والے 1355 سرکاری و خانگی ہائی اسکولس کے جملہ 80044 طلبا و طالبات ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کریں گے ۔ ان میں ریگولر طلبا کی تعداد 33.713 اور ریگولر طالبات کی تعداد 34992 پائی جاتی ہے ۔ جبکہ گذشتہ امتحانات میں ناکام خانگی طلبا کی تعداد 6851 اور خانگی طالبات کی تعداد 4488 بتائی جاتی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اور کہا کہ شہر حیدرآباد کو امتحانی مراکز کے لحاظ سے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں حیدرآباد I کے تحت جملہ 132 ‘ حیدرآباد II کے تحت  جملہ 114 اور حیدرآباد III کے تحت جملہ 109 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ضلع رنگاریڈی کو بھی امتحانی مراکز کے لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ۔ رنگاریڈی I کے تحت 234 اور رنگاریڈی II کے تحت 202 امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔ جبکہ ضلع رنگاریڈی میں ریگولر اور خانگی طلبا و طالبات کی جملہ تعداد 98114 بتائی جاتی ہے ۔ اسی دوران بتایا جاتا ہے شہر حیدرآباد میں امتحانات ایس ایس سی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر حیدرآباد مسٹر سوامی ریڈی نے متعلقہ عہدیداران محکمہ تعلیمات کے ساتھ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT