Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایمسٹ امتحان 16 جنوری کے بعد علحدہ منعقد ہوگا

تلنگانہ میں ایمسٹ امتحان 16 جنوری کے بعد علحدہ منعقد ہوگا

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان ایمسٹ امتحان 16 جنوری کے بعد علحدہ منعقد ہونے کا امکان ہے ۔ انجینئرنگ ،اگریکلچراور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ایمسٹ) سے متعلق طویل تبادلہ خیال کے بعد کوئی حل نہیں نکل سکا ۔ تلنگانہ حکومت نے سنکرانتی کے بعد مزید ایک دن کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یعنی 16 جنوری 2015کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن آئندہ ہفتہ تک ایمسٹ کی تواریخ کا اعلان کرے گا ۔ اگر آندھرا پردیش کی جانب سے موافق رد عمل موصول نہ ہوتو تلنگانہ حکومت ریاست میں علحدہ ایمسٹ امتحان منعقد کرے گی۔ تاہم یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اگر ایمسٹ علحدہ منعقد کیا گیا تو تلنگانہ کیلئے جے این ٹی یو حیدرآباد کی جانب سے امتحان لیا جائے گا جبکہ جواہر لعل نہرو ٹکنالوجی یونیورسٹی کاکیناڈا یا اننت پور یا پھر آندھرا یونیورسٹی کی جانب سے آندھراپردیش کیلئے ایمسٹ امتحان کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT