Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایمسٹ انٹرنس ٹسٹ کا پرامن انعقاد

تلنگانہ میں ایمسٹ انٹرنس ٹسٹ کا پرامن انعقاد

حیدرآباد ۔ 15 مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آج انجنیئرنگ ‘ اگریکلچر ‘ میڈیسن کامن انٹرنس ٹسٹ (ایمسٹ ) کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ تقریباً 92.34 فیصد امیدواروں نے اگریکلچر اور میڈیسن ٹسٹ لکھا ۔ پہلی مرتبہ امیدواروں کی حاضری کے طور پر بائیومیٹرک سسٹم استعمال کیا گیا ۔اس مرتبہ ایمسٹ سنٹرس کو صرف سرکاری کالجس میں منعقد کیا گیا ۔ معمولی گڑبڑ کے باوجود ریاست بھر میں ایمسٹ انٹرنس ٹسٹ کا پرامن انعقاد عمل میں آیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے اس مرتبہ انجنیئرنگ امتحان کے لے کوڈ ‘Q’ دیا تھا جبکہ میڈیکل امتحان کے لئے ‘S’ کوڈ دیا گیا ۔ بعض طلبا کو تاخیر سے پہنچنے پر امتحان میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ۔ جو طلبہ آن لائن امتحان لکھ رہے تھے ان کے حیدرآباد میں تین سنٹرس اور ورنگل میں ایک سنٹر قائم کیا گیا تھا ۔ زائد از  2.46 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا ۔ آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلائی گئیں ۔ کنوینر ایمسٹ این وی رمنا راو نے کہا کہ 144510 رجسٹرڈامیدواروں کے منجملہ 133442 طلبہ نے انٹرنس ٹسٹ لکھا ۔ عہدیداروں نے طلبہ کو پہلے ہی وارننگ دی تھی کہ ایک منٹ تاخیر سے پہنچنے والوں کو بھی موقع نہیں دیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT