Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایمسیٹ میڈیکل ۔2 کا9جولائی کو انعقاد

تلنگانہ میں ایمسیٹ میڈیکل ۔2 کا9جولائی کو انعقاد

حیدرآباد۔/25مئی، ( سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ میں میڈیکل کورسیس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں سے متعلق خصوصی انٹرنس ٹسٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے آج ایمسیٹ ۔2 شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں ایمسیٹ میڈیکل ۔2 کا 9جولائی کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ اعلامیہ 28 مئی کو جاری کیا جائے گا اور آن لائن درخواستیں یکم جون سے قبول کی جائیں گی۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 7جون ہوگی اور امیدوار 2 اور 7جولائی کو ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ 9جولائی کو 10بجے صبح تا ایک بجے دن منعقد ہوگا اور اسی دن Key جاری کردی جائے گی۔ رینکس کا 14جولائی کو اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے آج سکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ ا جلاس کے بعد یہ اعلان کیا۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں یکساں امتحان نیٹ کو ایک سال ملتوی کرنے کے سلسلہ میں آرڈیننس جاری کیا ہے۔
تلنگانہ ایمسیٹ نتائج کا آج اعلان
حیدرآباد۔/25مئی، ( آئی این این ) تلنگانہ ایمسیٹ کے نتائج کا 26مئی کو 11بجے دن اعلان کیا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری سکریٹریٹ میں نتائج جاری کریں گے۔ ایمسیٹ 2016 میں انجینئرنگ شعبہ میں جملہ 133,442 اور اگریکلچر و میڈیسن میں 89,792 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ یہ امتحان 15مئی کو منعقد ہوا۔ امیدوار اپنے نتائج www.tseamcet.in پر معلوم کرسکتے ہیں۔
سرکاری اداروں کی امراوتی منتقلی
حیدرآباد۔/25مئی، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے صدور محکمہ جات و سرکاری ادارہ جات کی دارالحکومت امراوتی منتقلی کیلئے سرکیولر جاری کیا ہے جس میں 27جون تک بہرصورت منتقلی کا کام پورا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سرکیولر میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری عمارتیں نہ ملنے کی صورت میں خانگی عمارتوں کی نشاندہی کی جانی چاہیئے۔
اور اس کے کرایہ کا تعین ضلع کلکٹر کرشنا و گنٹور کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT