Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایمس کے قیام کی اپیل ‘ مرکز سے وزیر صحت کی نمائندگی

تلنگانہ میں ایمس کے قیام کی اپیل ‘ مرکز سے وزیر صحت کی نمائندگی

حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی اور ایمس کے قیام کیلئے فوری فنڈس جاری کرنے کی اپیل کی۔ دہلی میں ایف ڈی اے بھون میں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کی صدارت میں منعقدہ سیفٹی اینڈ اسٹانڈرڈ اتھاریٹی آف انڈیا کے اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے فوڈ سکیوریٹی اور دوسرے اُمور پر مرکزی حکومت کو تجاویز پیش کی۔ اجلاس کے بعد تلنگانہ میں ایمس کے قیام کے لئے فنڈس جاری کرنے کی مرکزی وزیر صحت سے نمائندگی کی۔ بعدازاں تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور بتایا کہ انھوں نے اضلاع کی تنظیم جدید سے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو واقف کراچکے ہیں اور ہر ضلع میں ایک سرکاری ہاسپٹل کے قیام کے لئے مرکز سے فنڈس جاری کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ زچہ بچہ کی فلاح و بہبود کے لئے ریاست تلنگانہ کو زیادہ سے زیادہ فنڈس فراہم کرنے سدی پیٹ، محبوب نگر، نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ میں تعمیر کئے جانے والے نئے میڈیکل کالجس کے لئے فنڈس جاری کرنے کی یادداشت پیش کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT