Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں ایک لاکھ سے زائد جائیدادوں پر عنقریب تقررات

تلنگانہ میں ایک لاکھ سے زائد جائیدادوں پر عنقریب تقررات

پبلک سرویس کمیشن سے بہت جلد اعلامیہ ،مختلف محکمہ جات میں جائیدادوں کی نشاندہی

پبلک سرویس کمیشن سے بہت جلد اعلامیہ ،مختلف محکمہ جات میں جائیدادوں کی نشاندہی
حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ ایک لاکھ 7ہزار 744 جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں عنقریب اعلامیہ کی اجرائی کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی تفصیلات پبلک سرویس کمیشن کو روانہ کی ہیں۔ تقررات کا عمل مرحلہ وار انداز میں مکمل کیا جائے گا۔ حکومت تمام محکمہ جات کے تقررات پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ عمل میں لانے پر غور کررہی ہے۔ حکومت نے مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی جو نشاندہی کی ہے اس کے مطابق اسکول ایجوکیشن میں اساتذہ کی 24ہزار 861 جائیدادیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس میں 15339، ریونیو 10142، اعلیٰ تعلیم ( لکچررس) 10592، ہیلت 11834، جنگلات و ماحولیات 2777، امداد باہمی 2164، انیمل ہسبنڈری 1761، بی سی ویلفیر748، پنچایت راج 1219، فینانس 1330، لیجسلیچر 227، میونسپل ایڈمنسٹریشن 2259، اقلیتی بہبود 48 ،رورل ڈیولپمنٹ 7193، واٹر ورکس 2584، انڈسٹریز 383، آئی ٹی 192، عدلیہ 196، لیبر 1493، پبلک انٹر پرائزس 70، سوشیل ویلفیر3376، آر اینڈ بی 891، ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر 5074 اور یوتھ سرویسس میں367 جائیدادیں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT