Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بابو جگجیون رام کے اصولوں پر عمل آوری : جگدیش ریڈی

تلنگانہ میں بابو جگجیون رام کے اصولوں پر عمل آوری : جگدیش ریڈی

حیدرآباد 5 اپریل ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے بابو جگجیون رام کی 111 ویں یوم پیدائش تقاریب کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا گیا ۔ حیدرآباد اور تمام اضلاع میں عہدیداروں نے اس موقع پر بابو جگجیون رام کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ایس سی ڈیولپمنٹ و برقی کے وزیر جی جگدیش ریڈی نے بھی ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد انہیں خراج پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بابو جگجیون رام نے مختلف حیثیتوں میں قوم کی خدمت انجام دی اور پسماندہ اور پچھڑے ہوئے طبقات کے کاز کیلئے جدوجہد کی تھی ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ حکومت تلنگانہ نے بابو جگجیون رام کے اصولوں کو اختیار کیا ہے اور ان کے نقش قدم پر چل رہی ہے ۔ دوسری ریاستوں کو بھی ایسا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے تلنگانہ میں کئی فلاحی اسکیمات کے آغاز کو بابو جگجیون رام کے نظریات پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے عمل کا نتیجہ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT