Saturday , January 19 2019

تلنگانہ میں بارش کا امکان نظام آباد کا درج حرارت41ڈگری

حیدرآباد۔14مارچ ( ایجنسیز) تلنگانہ کے ریاستی دارالحکومت حیدرآباداور کئی پڑوسی اضلاع میں گذشتہ ہفتہ سے دن کے اوقات جاری چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کی لہر کے دوران آج شام ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ موسم میں خوشگوار تبدیلی محسوس کی گئی ۔ اس اثناء میںمحکمہ موسمیات نے آئندہ تین چار دن کے دوران دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ چند اضلاع میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کے پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کا درجہ حرارت 39ڈگری سنٹی گریڈ ہے ۔ چند اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درج حرارت میں معمولی سا دیکھا گیا ۔ نظام آباد 41ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ تلنگانہ کا گرم ترین مقام رہا ۔ عادل آباد ‘ بھدرا چلم اور میدک کا درجہ حرارت 40ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

TOPPOPULARRECENT