Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بارش کا امکان

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 11 اگسٹ (سیاست نیوز) شمالی آندھراپردیش اور اڈیشہ کے ساحل کے قریب مغربی وسطی اور متصلہ شمال مغربی خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی ہوئی ہے۔ جس کے اثر سے تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، کھمم، نلگنڈہ اور ورنگل میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بھی ہلکی یا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں جنوب مغربی مانسون سرگرم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ریاست کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT