Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں بارش کا امکان

تلنگانہ میں بارش کا امکان

حیدرآباد 25 اگسٹ (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارش یا بوندا باندی ہوگی۔ اس محکمہ کی پیش قیاسی کے بموجب آئندہ تین دن کے دوران کسی نمایاں موسمی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ آج صبح ریکارڈ کردہ تفصیلات کے مطابق چند علاقوں میں بارش ہوئی۔ لیکن تلنگانہ کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ حیدرآباد و سکندرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا ۔ دن یا رات میں اوسط بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT