Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تلنگانہ میں برقی بحران ، سابق حکومتوں کا کارنامہ

تلنگانہ میں برقی بحران ، سابق حکومتوں کا کارنامہ

یلاریڈی /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ حکومت کی ناکامی و کاہلی سے ہی تلنگانہ ریاست کو برقی بحران کا سامنا ہے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور علاقہ میں 33/11KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تانڈور پنچایت حدود کے کیچناپیٹ سنگل ونڈو آفس احاطہ میں 500 میٹرک ٹن ذ

یلاریڈی /5 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ حکومت کی ناکامی و کاہلی سے ہی تلنگانہ ریاست کو برقی بحران کا سامنا ہے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے تانڈور علاقہ میں 33/11KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے تانڈور پنچایت حدود کے کیچناپیٹ سنگل ونڈو آفس احاطہ میں 500 میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے والا جدید گودام کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سنگل ونڈو چیرمین مسٹر سائی ریڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے سابق تلگودیشم و کانگریس حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ہی تلنگانہ ریاست میں برقی کیلئے دشواریوں کا سامنا ہے ۔ سال 2018 تک تلنگانہ سرکاری تلنگانہ میں 23 ہزار میگاواٹ برقی پیدا کرے گی ۔ یلاریڈی مستقر پر بھی 220KV برقی سب اسٹیشن کے قیام کی خاطر ان دنوں وزیر اعلی سے خواہش کی گئی اور وہ سنجیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔ بہت جلد یلاریڈی میں 220KV برقی سب اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے چنور ، تاڑوائی منڈل کے کنکل گنڈارم ، لنگم پیٹ منڈل کے ممباجی پیٹ ، سدشیونگر کے بھوم پلی ، سرکل یلاریڈی منڈل کے لنگاریڈی پیٹ ، بھکنور لکشماپور ، گندھاری منڈل کے چدمل میں 33/11KV برقی سب اسٹیشن منظور کروایا جارہا ہے ۔ رویندر ریڈی رکن اسمبلی یلاریڈی نے مزید مستقر یلاریڈی حلقہ میں سڑکوں کی مرمت کیلئے 2.80 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح ناگی ریڈی پیٹ کے دھرما ریڈی سے منجیرا ندی کے اوپر سے میدک ضلع کے مداپور تک روڈ برج کی تعمیرات کیلئے 36 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر یلاریڈی سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ DCCB چیرمین تنگادھر پٹرواری DCCB ڈائرکٹر سمپت گوڑ ZPTC نارائنا منڈل پریشد صدر اومشماں نائب صدر منڈل پریشد مدھوکر سرپنچ راجامنی ، محکمہ ٹرانسکو SE پربھاکر راؤ DGO سری ہری MPDO رمیش نائیڈو مالتمیدہ سنگل ونڈو چیرمین رامچندر ریڈی ، سرپنچ فورم صدر سدیا ، منڈل پریشد ارکان فورم صدر پربھو گوڑ اور مختلف مواضعات کے سرپنچوں نے شرکت کی ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل لنگم پیٹ کے لنگم پلی گرام پنچایت حدود کے ملارم تالاب کا معائنہ کیا ۔ جمعہ کے دن ریاستی وزیر مسٹر ہریش راؤ تالاب کا معائنہ کرنے آرہے ہیں ۔ اس موقع پر ماضی میں انجام دئے گئے کاموں پر رکن اسمبلی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ لاکھوں روپئے ضائع کردئے گئے کہہ کر محکمہ آبپاشی DEE پر فون کرکے برہمی کا اظہار کیا ۔ رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے ایک کیلو میٹر تک پیدل دورہ کرتے ہوئے تالاب کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس منڈل صدر مسٹر معید اور قائد نارائنا موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT