Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / تلنگانہ میں برقی کٹوتی کی تجویز کی سخت مذمت

تلنگانہ میں برقی کٹوتی کی تجویز کی سخت مذمت

صنعتیں بند اور عوام بے روزگار ہوجائیں گے : کانگریس ایم ایل سی ایم ایس پربھاکر

صنعتیں بند اور عوام بے روزگار ہوجائیں گے : کانگریس ایم ایل سی ایم ایس پربھاکر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( آئی این این) : کانگریس رکن قانون ساز کونسل مسٹر ایم ایس پربھاکر نے تلنگانہ ریاست میں صنعتی شعبہ اور گھریلو استعمال کی برقی کٹوتی کی تجویز پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ وہ آج یہاں کونسل کے احاطہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر توانائی سی لکشما ریڈی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ربیع سیزن برقی کٹوتی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو متبادل انتظام کے بجائے اس طرح کے حوصلہ شکنی کے بیانات سے احتراز کرنا چاہئے ۔ مسٹر ایم ایس پربھاکر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات سے عوام کو متعدد تکالیف اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کانگریس کے ایم ایل سی نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر تلنگانہ ریاست میں برقی کٹوتی کا سلسلہ مسلسل برقرار رہا تو کئی صنعتیں بند ہوجائیں گی اور عوام بے روزگار ہوجائیں گے ۔ انہوں نے ٹی آرا یس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت برقی مسئلہ پر قابو پانے سے قاصر ہے اور حکومت ربیع اور خریف موسموں میں کاشت کاروں کو مناسب برقی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ پربھاکر نے تلنگانہ میں برقی فراہمی کے لیے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور چھتیس گڑھ ریاستوں کے درمیان یادداشت مفاہمت کے باوجود اس پر تاحال کسی قسم کی کوئی پہل نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT